جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن نام طلب کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کیے گئے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے چار ارکان جوڈٰشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی نے’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کا کمیشن کیلئے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کےمطابق کمیٹی کو کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئے اسپیکر خط پر بریفنگ دی، 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا، کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور شرعی عدالت میں ججز تعینات کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن ہائیکورٹ ججزکی کارکردگی پر نگاہ اورکارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا،جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ ججزکیلئے موزوں نام بھی تجویز کرنے کا مجاز ہے یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بینچز بھی قائم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔