سندھ حکومت کا جلد ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلیے جلد ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ای وی ٹیکسی سروس لانچ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور بڑے شہری اور دیہی علاقوں میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کروانا سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، سروس آپریشنز کی نگرانی اور ریگولیٹ کرنے کیلیے اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ای وی ٹیکسی فلیٹ کی مؤثر نگرانی کیلیے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تیار کیا جائے گا، اس میں انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز، جدید ادائیگی نظام اور سکیورٹی سسٹم نصب کیے جائیں گے، ای وی چارجنگ نیٹ ورک کا ڈھانچہ سروس کے آپریشن کیلیے اہم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ترین ماحول دوست ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی جانب اہم قدم ہے، ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ مقامی کاروبار اور عالمی سرمایہ کاروں کیلیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔