’سارہ شریف کے قاتل والد کی سزا میں اضافہ کیا جائے‘
برطانیہ میں اپنی بیٹی کے قتل میں عمر قید پانے والے سارہ شریف کے والد کی سزا میں اضافے کیلئے نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سالیسٹر جنرل نے مجرم کی سزا میں اضافے کے لیے اپیل دائر کرتے ہوئے کہا کہ سارہ شریف کے والد کو غیرضروری طور پر نرم سزا دی گئی۔
سالیسٹر جنرل نے کہا کہ عرفان شریف کی سزا بڑھانے کیلئے درخواست دائر کی ہے عرفان شریف کو عمرقید سنائی گئی ،کم از کم 40 سال بعدپیرول پر غور ہو گا۔
سالیسیٹر جنرل لوسی ریگبی نے سزا کو اپیل کورٹ میں بھیج دیا ہے جس پر اٹارنی جنرل نے واضح کیا کہ عدالت پر منحصر ہے سزا میں اضافہ کرے یا نہ کرے۔
مقتول بچی کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40 برس اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سارہ شریف قتل کیس میں اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نے مقتولہ کے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا سنائی تھی۔