پی ٹی آئی کے بیک ڈور مذاکرات ، رانا ثنااللہ کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈوربات چیت نہیں ہورہی، وہاں سےیہی کہا گیا سیاسی باتیں سیاست دانوں سےکریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کاکوئی طریقہ کارہوتاہے، پی ٹی آئی نے چارٹرآف ڈیمانڈ دیا ہے، جس پرسب کمیٹی بنادی ہے، سب کمیٹی میں قانونی لوگوں کوشامل کیا جو مطالبات کا جائزہ لیں گے۔

سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ مطالبات کاجائزہ لینےکےبعددوبارہ بیٹھیں گےاوربتائیں گے کیا کرسکتے ہیں، سیاست اور جمہوریت میں بات چیت ہوتی ہے اور مسئلے کا حل نکالا جاتا ہے، ایسے تو نہیں ہوسکتا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا اور فوری جواب چاہیے، ہمیں بھی چارٹرآف ڈیمانڈپرغورکرنا ہے اور ایک رائے قائم کرنی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ کامؤقف ہےسیاسی ڈائیلاگ کاان کےپاس مینڈیٹ نہیں، ہماری اطلاعات کے مطابق بیک ڈورکوئی مذاکرات نہیں ہورہے، جومذاکرات ہورہےہیں وہ فرنٹ ڈور پر سب کے سامنے ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھے اور مطالبات پربات چیت کرے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق پشاور میں سیکیورٹی معاملات پر گفتگوہوئی، بیرسٹرگوہر نے سیاسی باتیں کیں توانہیں روک دیا گیا، ہوسکتا ہے بیرسٹر گوہر نے درخواست کی اسی لیے الگ سے ملاقات ہوئی لیکن ہماری اطلاعات ہیں کہ کوئی بیک ڈوربات چیت نہیں ہورہی، وہاں سےیہی کہا گیا سیاسی باتیں سیاست دانوں سے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔