’بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا فائدہ نہیں‘

راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی عمران خان نے کہا حکومت 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا فائدہ نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ جو واقعات ہوئے ہیں قوم کو سچ بتانے کیلیے کمیشن کا بننا ضروری ہے، کمیشن سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے عوام آگاہ ہو جائے گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آزاد ججز تحقیقات کریں جس نے کچھ کیا ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے، حکومت کے دل میں کوئی چور نہیں ہے تو ان کو کمیشن بنا لینا چاہیے، مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو 31 تاریخ تک ڈیڈ لائن دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: اجلاس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی مخالفت

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کچھ کیا ہے ان کو سزا ملے اور جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان کو علیحدہ کر دیا جائے، حکومت جب بھی دوبارہ کمیٹی کی میٹنگ رکھے اس سے 2 روز قبل ہماری میٹنگ ہونی چاہیے، اگلے سیشن سے پہلے ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونی چاہیے۔

عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن فیصل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری انسانی حقوق سے متعلق پٹیشن سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ہم چاہتے ہیں انسانی حقوق سے متعلق آئینی بینچ پٹیشن فوری سنے، حکومت کو ڈر ہے کہیں آزاد جوڈیشری ہیومن رائٹ سے متعلق پٹیشن نہ سن لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔