ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی : بدترین کارکردگی کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

لاہور : ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بدترین کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والی خواتین کرکٹ ٹیم دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سفر گروپ مقابلوں میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا، ویمن کرکٹ ٹیم نے گروپ مقابلوں میں مسلسل تین میچ ہارے۔
ویمن ٹیم نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئی، گروپ مقابلوں میں ویمن کرکٹ ٹیم واحد میچ سری لنکا کے خلاف جیت سکی۔
لاہور پہنچے والی کھلاڑیوں میں منیبہ، گل فیروزہ، ڈایانا بیگ شامل ہیں ارم، ندا ڈار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبیٰ حسن بھی لاہور پہنچیں۔
یاد رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
یو اے ای میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے آخری راؤنڈ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو 54 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔