سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 158 سرکاری ملازمین گرفتار
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 158 سرکاری ملازمین گرفتار
دبئی: نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں مختلف وزارتوں کے 158 ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
جبکہ کچھ گرفتار ملازمین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، اتھارٹی نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے عزم پر زور دیا ہے۔