’تیرے بھائی نے ’لارا‘ والا شاٹ کھیلا ہے‘ سلمان آغا اور نعمان علی کی ویڈیو وائرل

ملتان ٹیسٹ کے میچ تیسرے روز سلمان علی آغا اور نعمان علی کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا 25 اور اسپنر نعمان علی 0 پر بیٹنگ کررہے ہیں۔
نعمان علی انگلش کپتان بین اسٹوکس کی گیند پر لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلتے ہیں اور ایک رن بنالیتے ہیں۔
سلمان علی آغا بیٹنگ ایںڈ پر پہنچتے ہی نعمان علی کو آواز دے کر مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’اوہ، یہ شاٹ خود ہی ماری ہے۔‘
نعمان علی جواب دیتے ہیں کہ ’ہاں ہاں، دیکھا نہیں تیرے بھائی نے پورا برائن لارا والا شاٹ کھیلا ہے۔‘
واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے انڈر پریشر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نعمان علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔