پتھر، ہتھوڑا اور تیز دھار چاقو: خاتون کے ہاتھوں دوست کا لرزہ خیز قتل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 28 سالہ خاتون کے ہاتھوں مرد دوست کی لرزہ خیز قتل کی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے مکند پور کی رہائشی خاتون نے ساحل نامی دوست کو پتھر، ہتھوڑے اور تیز دھار چاقو سے قتل کیا اور 8 گھنٹے بعد خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر اعتراف جرم کیا۔

4 بچوں کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے عاشق کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ شرابی تھا اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا، ملزمہ نے بتایا کہ وہ ساحل کے ساتھ کافی عرصے سے رہ رہی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے شوہر بنٹی یادو کی موت 2018 میں ہوئی تھی اور وہ تب سے دہلی میں رہ رہی ہیں، ان کے چار بچے ہیں جن میں ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔

ساحل شادی شدہ تھا اور اس کا بھی ایک بچہ تھا۔ خاتون ایک ماہ قبل بہار میں اپنے گاؤں گئی تھیں اور ساحل کو اپنا گھر چھوڑنے کو کہا تھا لیکن مقتول نے انکار کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔