قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے الزام لگایا ہے کہ قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پولیس وینز پر حملے سے متعلق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ورکرز کی ضمانت ہوگئی تھی دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈالی جارہی ہے، پولیس کارکنان کو اٹک جیل منتقل کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولییس نے فیصل ٹاؤن کے قریب گاڑیاں موڑ کر خود کارروائی کی۔

شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ قیدی وینز کھڑی کرکے متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے وین کا شیشہ توڑا، ہمارے کارکنان کو کہا گیا یہاں سے فرار ہوجاؤ۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان فرار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔