امارات سے پاکستان سفر کیلئے اتحاد ایئرویز کا ٹکٹ بک کرنا بہت آسان۔۔۔ اب کسی ٹریول ایجنٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں
ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی اتحاد ایئرویز کے ساتھ پرواز کرنے کے خواہشمند مسافر اب موبائل ایپ بوٹم (Botim) کے ذریعے بھی اپنے ٹکٹ بک کرسکیں گے۔ گلف نیوز کے مطابق عربین ٹریول مارکیٹ میں آسٹراٹیک (Astra Tech ) یو اے ای میں مقیم کنزیومر ٹکنالوجی ہولڈنگ گروپ اور اتحاد ایئرویز کے درمیان شراکت داری پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت آسٹراٹیک کی طرف سے تیار کردہ BOTIM GPT ماڈیول کے ذریعے پروازیں اور سفر سے متعلق دیگر خدمات کو بوٹم ایپ میں ضم کر دیا گیا ہے، جو صارفین کو اتحاد پروازوں کی بکنگ کے لیے ایک آسان اور جدید طریقہ پیش کرتا ہے۔
اتحاد ایئرویز کے سی ای او انتونوالدو نيويس نے کہا کہ ہم اس نئی شراکت داری کے بارے میں پرجوش ہے کیوں کہ یہ بوٹم کے مواصلاتی پلیٹ فارم پر پرواز کی بکنگ شروع کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے جسے خاندان اور دوست جڑے رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں،
ایپلی کیشن میں فلائٹ بکنگ کو ضم کرکے اتحاد اس گفتگو کا حصہ بن جاتا ہے، جس سے مہمانوں کے لیے پلیٹ فارم چھوڑے بغیر پروازیں بک کرنا آسان ہو جاتا ہے، مزید برآں ادائیگی کے نئے اختیارات کا انضمام صارفین کے لیے بکنگ کے عمل کو آسان بناتا ہے۔
آسٹرا ٹیک کے بانی اور بوٹم کے سی ای او عبداللہ ابو شیخ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین تک یہ اختراعی حل لانے کے لیے اتحاد ایئرویز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، یہ شراکت ہمیں بوٹم کے صارفین کو پہلے کبھی نہ دیکھی گئی خصوصیت پیش کرنے کی اجازت دے گی، ہم اس طریقے میں انقلاب لا رہے ہیں جس طرح سے لوگ پروازیں بک کرائیں گے اور اس سے کوئی بھی سوال پوچھنا اتنا ہی آسان بنا دیا جائے گا، یہ مصنوعی ذہانت میں جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا میں ناصرف عملی طور پر بلکہ جسمانی طور پر لوگوں کو جوڑنے کی ہماری صلاحیت کی نمائندگی کرتا ہے۔