یو اے ای میں ٹریفک کی نئی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار درہم تک جرمانہ
متحدہ عرب امارات نے ٹریفک کی نئی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار درہم تک کے جرمانے کا اعلان کردیا، خاص طور پر ہنگامی اور خراب موسمی حالات کے دوران ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے نئے ضابطے مرتب کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات
میں 2 ہزار درہم تک کے نئے ٹریفک جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک سے متعلق نئے ضابطوں کا مقصد حفاظت کو بڑھانا ہے، جن میں خاص طور پر ہنگامی حالات اور خراب موسمی حالات شامل ہیں۔
نئی خلاف ورزیاں اور ان پر ہونے والے جرمانے درج ذیل ہیں؛
>> برساتی موسم کے دوران وادیوں، سیلاب اور ڈیموں کے قریب جمع ہونے پر 1,000 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس
>> خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے سیلاب زدہ وادیوں میں داخل ہونے پر 2,000 درہم جرمانہ، 23 بلیک پوائنٹس اور گاڑیوں کی 60 دن کے لیے ضبطگی
>> متعلقہ حکام کو ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے سے روکنے یا ہنگامی حالات، آفات، بحرانوں اور بارشوں کے دوران ایمبولینس اور امدادی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 1,000 درہم جرمانہ، چار بلیک پوائنٹس اور گاڑیوں کی 60 روز کے لیے ضبطگی