آن لائن منی لانڈرنگ اسکینڈل، دبئی کی عدالت نے مجرمان کو سخت ترین سزائیں سنا دیں
دبئی کی عدالت نے 32 ملین درہم کے آن لائن منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر 30 رکنی گینگ اور سات کمپنیوں کو 96 برس قید اور ڈھائی ارب روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی عدالت نے 30 رکنی گینگ کو آن لائن غبن اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر 90 برس قید کے علاوہ ڈھائی ارب روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی جائیداد اور اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سزا مکمل کرنے کے بعد مجرمان کو ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
عدالت نے اسی کیس میں ملوث سات کمپنیوں پر مجموعی طور پر 7 لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ سزا پانے والے مجرموں کے اس گینگ نے متاثرین کو ایک لاکھ اٹھارہ ہزار فشنگ ای میلز بھیج کر، بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جھوٹی نقالی کرکے رقم چرائی تھی۔