دبئی میں حادثات کے بعد گاڑی کی مفت مرمت کی سہولت متعارف
دبئی پولیس نے معمولی حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کے لیے نئی سروس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کچھ مفت میں گاڑی کی مرمت کروا سکتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں حادثے کا شکار ہونے والوں کے لیے اب فیول اسٹیشن پر رپورٹ ملنے کے فوراً بعد اپنی کار کی مرمت کروانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے، اس حوالے سے دبئی پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ کچھ ڈرائیور یہ نئی سروس مفت میں بھی حاصل کرسکتے ہیں، جسے ‘آن دی گو’ کہا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سہلوت کا اطلاق ان گاڑی سواروں پر ہوتا ہے جو کسی معمولی حادثے یا حادثات میں ملوث ہوتے ہیں جہاں دوسرا فریق نامعلوم ہے، دبئی پولیس نے امارات کے رہائشیوں کو ایک نئی ایکسپریس سروس فراہم کرنے کے لیے اینوک اسٹیشنوں پر کاروں کی مرمت کی دکان آٹو پرو کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، جب کہ حکام نے طویل عرصے سے اینوک اسٹیشنوں پر معمولی حادثے کی رپورٹس حاصل کرنا ممکن بنایا ہے، یہ نیا اقدام ڈرائیوروں کو کاغذی کارروائی کرنے کے بعد جلد ہی اپنی کاروں کی مرمت کرنے کی اجازت دیتا ہے، درج ذیل میں اس سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار ہے؛
>> معمولی حادثے کے بعد کسی بھی اینوک اسٹیشن پر آٹوپرو کی دکان پر جائیں
>> گاڑی کو ایک مجاز ورکشاپ میں لے جایا جائے گا
>> مرمت کے بعد گاڑی ڈرائیور کے گھر پہنچا دی جائے گی
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ مرمت کچھ رہائشیوں کے لیے مفت میں کی جاتی ہے، جن میں بزرگ، پرعزم افراد اور حاملہ خواتین شامل ہیں، جب کہ دیگر ڈرائیور 150 درہم فیس ادا کرنے کے ساتھ اس نئی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔