تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز سے ٹکرا گئی
لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے ٹک ٹاک بناتے دونوں نو جوانوں سے ٹکرا گئی۔اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن سے ماڑی پور جانے والے لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر یہ واقعہ جمعہ کی شام رپورٹ ہوا تھا۔گاڑی کے مالک کا کہنا ہے ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوئی۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں نوجوان معمولی زخمی ہوا تھا ،متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے کوئی قانونی کاروائی نہیں کروائی۔موٹروے پولیس نے واقع کی مزید انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔