قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم
قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی ہے۔
بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اکتوبر دوہزار بائیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر مبینہ طور پر آبدوز پروگرام کی جاسوسی کا الزام ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے قطری عدالت کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قطر کی عدالت نے آج الدہرہ کمپنی کے آٹھ انڈین ملازمین کے کیس میں فیصلہ سنایا ہے ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم سے رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز بروئے کار لا رہے ہیں۔
روئٹرزکےمطابق انڈین حکام نے ان آٹھ افراد پر لگنے والے الزامات کے بارے میں کچھ تفصیلات نہیں بتائیں۔