اماراتی ریاست کی مصروف ترین بڑی سڑک پر رفتار کی نئی حد کا اعلان۔۔۔ تمام رہائشی رفتار کی نئی حد پر عمل کریں
تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ پولیس نے امارات کی ایک بڑی سڑک پر حد رفتار میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ الوطن روڈ پر رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنانا اور سڑک پر ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنا ہے۔
تمام گاڑی چلانے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رفتار کی نئی حد پر عمل کریں اور روڈ سیفٹی کی ہدایات پر عمل کریں۔