پرمٹ کے بغیر حج نہیں، نائب گورنر مکہ
مکہ کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل نے کہا ہے کہ پرمٹ کے بغیر حج نہیں ہو سکے گا۔
سبق نیوز کے مطابق گورنر مکہ اور مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اعلیٰ شہزادہ خالد الفیصل کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل نے کہا ہے کہ پرمٹ کے بغیر حج نہیں، حج کے لیے پرمٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے جب کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
گورنریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’حج عبادت اور مہذب طرز عمل کے عنوان سے مہم شروع کرنے کا مقصد غیر قانونی طور پر حج کا ارادہ کرنے والوں کو ماضی کے حوالے سے بھی خبردار کرنا ہے، ساتھ ہی غیر قانونی عازمین کو روک کر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ممکنہ تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔