سعودی عرب: غیر ملکی کتنی خریداری کر سکیں گے؟ حد متعین
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سعودی ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کی حد متعین کر دی ہیں جس کے مطابق مملکت میں آنے والے مسافر ڈیوٹی فری شاپس سے ذاتی استعمال کی 3 ہزار ریال مالیت تک کا سامان بغیر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ڈیوٹی خرید سکیں گے۔
اس کے علاوہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں میں فی فرد 200 سگریٹ ڈیوٹی فری شاپ سے خریدنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے سعودی زکوۃ اینڈ ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے تمام ائیرپورٹس، بری سرحدی پوسٹوں اور بندرگاہوں پر ڈیوٹی فری شاپس قائم کرنے کے حوالے سے ضوابط ہیں اور ان ڈیوٹی فری شاپس کے لیے لائسنس کا اجرا کسٹم و زکوۃ اتھارٹی کی ذمے داری ہے۔