امارات میں ایماندار شہری کو اعزاز سے نوازا گیا
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پولیس نے مقیم ایک غیرملکی کے اچھے رویے اور ایمانداری پر اسے اعزاز سے نوازا۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق عجمان پولیس کے سربراہ کرنل غیث خلیفہ الکعبی نے مصری شہری عبدالفتاح محمود عبدالفتاح کو اپنے دفتر میں بلا کر ان کی ایمانداری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تعریفی سرٹیفیکٹ بھی پیش کیا۔
عجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مصری شہری عبدالفتاح کو شہر کے ایک اے ٹی ایم کیبن سے ایک لاکھ 49 ہزار درھم ملے ۔
ایماندار شخص نے خطیر رقم اپنے پاس رکھنے کے بجائے اسے الشمیل پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا۔
پولیس سربراہ کرنل غیث خلیفہ الکعبی اور کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ برانچ کے ڈائریکٹر فرسٹ لیفٹیننٹ سلطان محمد النعیمی کی موجودگی میں عبدالفتاح کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی کہ ان کی ایمانداری کی بدولت رقم اصل مالک تک پہنچی۔
مصری شہری نے اس موقع پر عجمان پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ ان کا اخلاقی فرض تھا۔