دبئی نو سالہ بچے کے اسکول بیگ سے مساج سینٹر کے 30 کارڈ برآمد۔۔۔ حقیقت جان کر والدین پریشان۔۔۔ بچے کا معصومانہ جواب
تفصیلات کے مطابق دبئی کے دیرا علاقے میں رہنے والی ایک ماں حال ہی میں اپنے بیٹے کا بیگ صاف کر رہی تھی جب اس نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا: اسے اپنے نو سالہ بیٹے کے سکول بیگ میں مساج کارڈز کا ایک ڈھیر ملا۔
یہ کارڈ جو زیادہ تر غیر لائسنس یافتہ اور غیر قانونی مساج سروسز کی تشہیر کرتے ہیں اور ان پر اکثر خواتین اور اداکاراؤں کی فحش تصاویر ہوتی ہیں۔
تقریبا 12 سال سے دبئی میں رہائش پزیر خاتون نے کہا مجھے بیگ کی سائیڈ جیب سے تقریباً 30 مساج کارڈ ملے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے کا کوئی برا ارادہ نہیں تھا لیکن ایسے کارڈز کا جمع کرنا بھی ناقابل قبول ہے
میں یقین نہیں کر سکتی تھی کہ میں کیا دیکھ رہی تھی. میرا بیٹا ابھی ایک بچہ ہے اور اس کے قبضے میں ایسا واضح مواد ملنا خوفناک تھا۔
بچے سے پوچھنے پر کہ اس نے کارڈز کیوں اکٹھے کیے لڑکا پریشان ہو گیا تھا اور وجہ سمجھانے سے قاصر تھا۔ خاتون نے کہا کہ ایسا بھی لگتا تھا کہ وہ کارڈز کی نامناسب نوعیت سے بے خبر تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب مزید پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ اس نے چند بچوں کو یہ کارڈ جمع کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اس لیے اس نے بھی جمع کر لیے۔