امارات کا ڈرائیونگ لائسنس دنیا کے کتنے ممالک میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے) نے کہا ہے متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے اسے دنیا کے 52 ممالک میں استعمال کرسکتے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق آر ٹی اے نے ان معاہدوں کے بارے میں بتایا جو متحدہ عرب امارات کے ڈرائیونگ لائنسس کو تمام جی سی سی اور دنیا کے 47 ممالک میں استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے) نے ڈرائیونگ لائسنس کی درخواستیاں جمع کرانے کے لیے متعدد چینلز متعارف کرائے ہیں جن میں آفیشل ویب سائٹ، ڈرائیونگ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ اور ان ممالک کے کیے کسٹمز ہیپینس سینٹر شامل ہیں جو آن لائن ایپلیکیشن سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید مختلف پلیٹ فارمزجیسے آرٹی اے اس کی ویب سائٹ، سمارٹ ایپلی کیشنز، سیلف سروس ڈیوائسز، مجاز ایجنٹس اور ’محبوب‘ آٹومیٹڈ سپیکر فیچر کے ذریعے آسانی سے کی جاسکتی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کےلیے تمام ضوابط کو پورا کرنا لازمی ہے جاری کردہ لائسنس ایک سال کے لیے کارآمد ہوتا ہے جس کی تجدید کرائی جاسکتی ہے۔
دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 4 بنیادی شرائط ہیں۔ ان میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرنا، لائسنس کے لیے قانونی عمر کے معیار پر پورا اترنا، غیرملکیوں کے لیے کارآمد رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) اور میڈیکل فٹنس شامل ہے۔