چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر سپریم کورٹ کے الوداعی عشائیے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الوداعی ڈنر پر 2 ملین سے زائد کا خرچ آتا ہے۔

سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے فل کورٹ ریفرنس کیلیے اٹارنی جنرل کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

مراسلے کے مطابق الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگر چیف جسٹس پاکستان نے معذرت کی ہے۔

قبل ازیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزاز میں 24 اکتوبر کو الوداعی عشائیہ دیا جائے گا جبکہ اس سے قبل 25 اکتوبر کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں 25 اکتوبر کو ریفرنس ہے لہٰذا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔