سمندری طوفان ملٹن سے امریکا کو کتنا نقصان ہوا؟ بائیڈن کا اہم بیان

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن سے تباہی کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تازہ ترین فوٹیج میں ساحلی پٹی پر تباہ شدہ کشتیوں کا ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے تباہی ہوئی، 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان کی وجہ سے سنشائن اسٹیٹ کے کچھ علاقے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان ملٹن کے باعث بننے والے طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے پول اکھڑ گئے، دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے ساٹھ فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔