گھر کی رونق ’’بیٹیوں‘‘ آج عالمی دن، پاکستان میں کیا صورتحال ہے؟

گھر کی رونق بیٹی سے ہوتی ہے جو ماں کی دوست اور باپ کی لاڈلی ہوتی ہے آج محبت کی اس علامت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

بیٹی خاندان میں غیر مشروط محبت اور پیار کی علامت ہوتی ہے۔ جس لمحے وہ پیدا ہوتی ہے، تب سے لے کر اپنی زندگی کی آخری سانس تک والدین کے ساتھ ایک منفرد تعلق بنائے رکھتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام 2012 سے ہر سال 11 اکتوبر کو بیٹیوں کا عالمی دن باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد بیٹیوں کو با اختیار اور پُر اعتماد بنانا۔ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

اگر پاکستانی معاشرے کی بات کریں، تو یہاں لڑکیوں سے ناروا اورغیر مساوی سلوک دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں خواتین کی شرح خواندگی 48 فیصد ہے۔

پاکستان میں سب سے کم پڑھی لکھی خواتین قبائلی علاقہ جات میں ہیں، جہاں خواتین کی آبادی کا محض 9 فیصد پڑھنا لکھنا جانتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔