بھارت کا جوہری پروگرام عالمی خطرہ، دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے
بھارت کا جوہری پروگرام عالمی خطرہ بن گیا جس کے سبب دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
بھارت کو بحری افواج کے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے جبکہ برہموس میزائل کی غلط فائرنگ دفاعی نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آئی این ایس اریگھاٹ میں تین سال کی تاخیر بھارت کی فوجی منصوبہ بندی میں کمی کی عکاسی ہے۔
تیجس طیارے میں ڈیزائن کی خامیاں، بھارتی فوجی ٹیکنالوجی کی ناقص حالت کی نشاندہی کرتی ہیں، بھارت میں غربت کی شرح 140 ملین، دفاعی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی میں غیرمعیاری مواد کا استعمال سے ماحولیاتی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
ڈرون حادثات، جدید چینی اینٹی ڈرون سسٹمز کی ناکامی بھارت کی دفاعی افواج کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
بھارت کی جوہری صلاحیتیں عالمی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔