اپیل ہے پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں 15 اکتوبر کی کال کینسل کرے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری اپیل ہے پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں 15 اکتوبر کی کال کینسل کرے، ابھی دیر نہیں ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 15اکتوبر کی کال کینسل کرے کیونکہ یہ ان کے بھی مفاد میں ہے، ابھی دیر نہیں ہوئی ان کو اپنی غلطی کو درست کرنا چاہیے 15 اکتوبر کی کال واپس لیں۔
فلسطین سے متعلق کانفرنس میں بھی پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی جو بہت عجیب لگا، ان دو دنوں کے سوا کسی نے احتجاج یا دھرنا دینا ہے تو بہت وقت پڑا ہے، کئی سال بعد پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہاہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی سیاست کیلئے اچھا نہیں ،ایک پارٹی وہی کام کررہی ہے جو2014میں کیاتھا، کسی پارٹی نے احتجاج کرنے ایس سی او اجلاس کے بعد کرلے۔
ایس سی او کی میزبانی سے پاکستان کےعوام کا نام بلند ہوگا، ایک سیاسی جماعت سیاسی مقاصد کیلئے ایس سی او کوناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، ریاست پر حملہ کرکے ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے سربراہ اجلاس کے شرکا کا خیرمقدم کرنے کیلئے تیار ہے، ایس سی او اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہ، مبصر اور مندوبین شریک ہونگ، شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقےسے نبھائیں گے۔