سعودی عرب کا لبنانی عوام کے لئے بڑا اقدام

سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ روز لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے ’ایئر برِج‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے میں لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 40 ٹن سے زیادہ کا امدادی سامان روانہ کیا گیا تھا۔

ایک سعودی امدادی طیارہ بھی ریسکیو آپریشنز کے لیے امدادی ٹیم کے ہمراہ موجود تھا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے خطے میں بڑھتے تنازعات پر بین الاقوامی برادری سے سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بڑھتی جارحیت دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، جارح کو سزا نہ دینے سے قیام امن کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ مملکت کی جانب سے جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کے لیے 5 ارب ڈالرز امداد دی جاچکی ہے، اور یو این امدادی ایجنسیوں کے تعاون سے 106 ارب ڈالرز کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔