اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز رکھنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں

فیصل آباد : ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنا کر کروڑوں روپے نکالنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا ، ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر نکلوا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں کے فراڈ میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو جڑانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف شہزاد سے مختلف بینکوں کے 64 ڈیبٹ کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز کے 2 پیکٹ اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گینگ شہریوں کے ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنانے میں ملوث ہے، بینک ملازمین صارفین کا ریکارڈ گینگ سربراہ عبدالرزاق کو مہیا کرتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گروہ اکاؤنٹ بیلنس، دستخط ، بائیو میٹرک معلومات اور اے ٹی ایم کارڈحاصل کرتاتھا ، ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طورپر نکلوا چکےہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم روزانہ لاکھوں روپے نکال کر سرغنہ عبدالرزاق کے حوالےکرتا تھا تاہم گینگ کےدیگرملزمان کی گرفتاری کےلئےچھاپےماررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔