امریکا: گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش ناکام، را اہلکار پر فرد جرم عائد

امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے را کے مفرور فیلڈ افسر وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ را کے مفرور فیلڈ افسر وکاش یادیو اور نکھل گپتا نے امریکی شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، انتالیس سالہ وکاش منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق چیک ری پبلک سے گرفتار نکھل گپتا پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، ملزمان نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس سے قبل سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کو خط میں کہا تھا کہ مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم گرپتونت سنگھ نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کوخط لکھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ خاموش سفارتکاری مودی کوعالمی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ خالصتان حامیوں کیخلاف امریکی سرزمین پرپرتشدد جبرکی مودی پالیسی کے مسائل اٹھائیں، خالصتان نوازسکھوں کیخلاف بھارت کے بین الاقوامی جرائم صرف امریکا تک محدود نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔