26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فیصل واوڈا کا معنی خیز ٹوئٹ

سینیٹر فیصل واوڈا نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر معنی خیز ٹوئٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سینیٹر فیصل واوڈا نے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر چہرہ؟ ماسک؟ یا صرف حمام؟ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ 26نکاتی آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، جس کے بعد مسودہ بھی سامنے آگیا ہے، جس میں آئینی بنیچ کی تشکیل اور چیف جسٹس کی تقرری کے طریقہ کار سمیت سپریم کورٹ کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے منظور ہونے والے آئینی ترمیم کے مسودے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سال کے لیے ہوگی اور تقرری سنیارٹی کے بجائے تین رکنی پینل سے ہوگی اور تقرر 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

مسودے کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دیا جائے گا، آئینی بینچ کے ججوں کی تقرری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کرے گا تاہم آئینی بینچ میں تمام صوبوں سے برابر ججوں کی تعیناتی ہوگی۔

مجوزہ آئینی ترمیم میں چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک کام جاری رکھ سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔