برطانیہ: ٹوری کونسلر کی اہلیہ کو نفرت انگیز پوسٹ کرنے پر بڑی سزا
برطانیہ میں ٹوری کونسلر کی اہلیہ لوسی کونولی کو نسلی نفرت انگیز پوسٹ کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑے گی، عدالت کی جانب سے لوسی کونولی کو نفرت انگیز پوسٹ کرنے پر 31 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کونولی پر سیاسی پناہ گزینوں کے ہاسٹل کو جلانے کی پوسٹ کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کونولی نے پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا۔ اُن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اگر یہ کام مجھے نسل پرست بناتا ہے تو میں ایسی ہی ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کونولی کی جانب سے بچیوں کے قتل کے 3 دن بعد متنازع پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کے لیے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔