پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا آئینی بینچز بنانے پر اتفاق ہوگیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارا جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ترامیم میں آئینی بینچز بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ہماری ملاقاتیں ہوئی ہے، آئین سازی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہمارا اور جے یو آئی (ف) کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آئینی بینچز بنائے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 19ویں ترمیم ختم کر کے پارلیمان کو مزید طاقتور بنائیں گے، کل جو ڈرافٹ منظور ہوا تھا اس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی، ہمارے اور مولانا فضل الرحمان کے مشترکہ ڈرافٹ میں کامہ کا بھی فرق نہیں، کل جو ڈرافت منظور ہوا تھا وہ مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ ڈرافٹ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو قائل کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی حکومتی ڈرافٹ کو ووٹ نہ دیں مگر مولانا فضل الرحمان کے ڈرافٹ کو تو دے، پی ٹی آئی کو جے یو آئی (ف) کے مسودے پر تو ایک بھی اعتراض بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب ثابت کرے کہ وہ سیاسی جماعت ہے سوشل میڈیا کا لشکر نہیں، ترامیم منظور ہونے کے بعد انہوں نے رونا دھونا شروع کیا تو بتا رہا ہوں قصور پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، ہم سے جو کچھ سیاسی طور پر ممکن ہو سکا تھا کر لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امید ہے پی ٹی آئی اس دفعہ ذات کی جگہ مثبت سیاست کرے گی، امید ہے ان کا وفد مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے سیکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔