امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں
امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر میں زور دار دھماکا ہوا۔
ویڈیو میں آگ کا گولہ دور سے دکھائی دے رہا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ہیوسٹن پولیس چیف نوڈیاز کے مطابق نجی ملکیت والے رابنسن آر 44 ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ہیں۔
میئر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ طیارہ ایلنگٹن ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا جو جائے حادثہ سے تقریباً 17 میل جنوب میں ہے لیکن اس کی منزل واضح نہیں تھی۔