نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر بھی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہراور صاحبزادہ حامد رضا پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں، جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضیٰ، ایم کیو ایم سے رعنا انصار بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں شام 4 بجے ہوگا، وزارت قانون سے چیف جسٹس پاکستان کے لیے تین نام مانگے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔