بھارت میں مندر آئی خاتون سے پجاری کی زیادتی
نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشنات حد تک اضافہ ہوچکا ہے، تازہ واقعے میں مندر آئی خاتون کو پجاری نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مندر آنے والی خاتون کو پجاری نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر کھلادی اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے پجاری کے خلاف پولیس سے شکایت کی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سکر میں بابا بالک ناتھ پجاری نے انتہائی ہوشیاری سے پوجا کے لیے آنے والی ایک خاتون سے جان پہچان بنالی اور خاندان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنے اعتماد میں لے لیا۔
پجاری نے خاتون کو اعتماد میں لینے کے بعد کہا کہ پرساد کھانے سے مسائل حل ہوں گے، اس نے پرساد میں نشہ اور دوا ملا کر خاتون کو کھلا دی۔ جس کے بعد پجاری نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تھا، عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ کی پجاری کے ڈرائیور نے کیمرے میں ریکارڈنگ بھی کرلی تھی۔