نواز شریف کا کل برطانیہ روانہ ہونے کا امکان

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے کل برطانیہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے براستہ دبئی لندن روانہ ہوں گے اور دبئی میں ایک روز قیام کریں گے۔
نواز شریف برطانیہ میں چند ہفتے قیام کے بعد امریکا کے دورے پر جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نومبر کے پہلے ہفتے برطانیہ کے نجی دورے پر جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ میاں سابق وزیر اعظم 21 اکتوبر 2023 کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا امتحان ہے۔