اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا، توڑ پھوڑ

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے نا معلوم افراد کی جانب سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بولنے کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق نامعلوم افراد سیؤل میں سفارتخانے کی چھٹی کے دن حملہ آور ہوئے، اس دوران انہوں نے سفارتخانے کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں کسی بھی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا کیونکہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے سفارت خانہ بند تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہوئے غزہ کے اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کر دی جب کہ علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا۔