دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کس ملک میں بنایا جارہا ہے؟ تصاویر دیکھیں

ریاض: ہوا بازی کی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت، دنیا کا سب سے بڑا ”کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ“ 2030 میں فعال ہوجائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایئرپورٹ ریاض، سعودی عرب میں واقع ہے، جس میں چھ بڑے رن وے ہوں گے۔
57 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہوائی اڈے میں 12 مربع کلومیٹر پر محیط ریٹیل آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے، جس سے مسافر اپنی پروازوں کے انتظار کے دوران خریداری کر سکیں گے۔
اس ڈیزائن کی قیادت معروف آرکیٹیکچر فرم فوسٹر + پارٹنرز کر رہی ہے، جو نیو یارک سٹی میں مڈ ٹاؤن بس ٹرمینل اور نئے مارسیل ہوائی اڈے جیسے مشہور منصوبوں پر کام کے لیے جانا جاتا ہے۔
اگرچہ نئے ایئرپورٹ سے کام کرنے والی مخصوص ایئر لائنز کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے، مگر اس ہوائی اڈے کی تعمیر سے تقریباً 150,000 ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔