فلسطین کے حق میں احتجاج، مائیکرو سافٹ نے ملازمین کو برطرف کردیا

فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر مائیکرو سافٹ نے 2 ملازمین کو برطرف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے خلاف مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر 2 ملازمین نے خاموش احتجاج کیا تھا جس پر کمپنی نے انہیں نوکری سے نکال دیا ہے۔

ملازمین نے مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بینرز تھام رکھے تھے۔

بینرز پر مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اسرائیل کو فروخت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مائیکروسافٹ نے جمعے کو کہا کہ اس نے ’داخلی پالیسی کے مطابق کچھ افراد کی ملازمت ختم کردی ہے‘ لیکن اس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

مائیکروسافٹ نے جمعے کو اپنے بیان میں برطرفیوں کے بارے میں کہا کہ وہ ’پیشہ ورانہ اور قابل احترام کام کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پرائیویسی اور رازداری کی وجہ سے ہم مخصوص تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔