مادھوری کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ودیا بالن اسٹیج پر گر پڑیں، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ کلاسیکل رقص کرتے ہوئے ودیا بالن اسٹیج پر گر پڑیں۔

بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن فلم ’بھول بھلیاں تھری‘ کے گانے پر پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر لڑکھڑاتے ہوئے گر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ودیا نے گرنے کے باوجود خود کو انتہائی مارزت سے سنبھالتے ہوئے رقص کا سلسلہ جاری رکھا۔

ودیا کے ڈانس کے دوران گرنے کا منظر ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا کے گرنے اور خوبصورتی سے خود کو سنبھال کر رقص جاری رکھنے پر مداح متاثر ہوکر داد دے رہے ہیں۔

ودیا کی پرفارمنس پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ ’’واہ، اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی۔ بہت خوب!‘‘ ایک تبصرے میں لکھا گیا، ’’مادھوری کی ہدایت کاری میں مہارت، جب وہ زوال کے بعد اسٹیپس بھول گئیں!‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔