لاہور آنے والی پرواز بھی اسموگ سے متاثر

لاہور میں اسموگ پرواز پر بھی اثرانداز ہونے لگی۔ نجی ایرلائن کی کراچی سے لاہور پرواز کے مسافروں نے طیارے میں اسموگ کی شکایت کی۔
طیارےکے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے نیچے آتے وقت اسموگ محسوس کی گئی۔ مسافروں نے 5 ہزار فٹ بلندی پرطیارےکےپچھلےحصے میں اسموگ موجودگی کی شکایت کی۔
عملے نے بھی ایک ہزار فٹ کی بلندی پر اسموگ کی زیادہ موجودگی کو محسوس کیا۔ پرواز کے عملے نے مسافروں کی اسموگ موجودگی کی شکایت سے کپتان کو آگاہ کیا۔
پرواز کے کپتان نے بورڈنگ برج کے بجائے طیارے کو رن وے سائیڈ پر پارک کیا تو مسافروں کو مینول سیڑھی کے ذریعے طیارے سے نیچے اتارا گیا۔
رات 10 بجے لینڈ کرنے والی پرواز 846 میں اسموگ سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا۔
فضائی آلودگی میں غیر معمولی خطرناک حد تک اضافے کے بعد لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا بھارت سے چلنے والی اسموگ زدہ ہوائیں اس کا سبب بنیں۔