پی ٹی آئی نے نئے چیف جسٹس سے امیدیں باندھ لیں

پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے امیدیں باندھ لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی مقدموں میں انصاف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، بلاک صرف بانی کا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے، مصنوعی حکومت ملک نہیں چلاسکتی اس لیے الیکشن کا مطالبہ جائز ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا باقی افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔
علاوہ ازیں اے ٹی سی لاہور نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 نومبر تک توسیع کردی۔