’ایران پر حملوں میں تمام مقاصد حاصل کر لیے‘

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں میں تمام مقاصد حاصل کیے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ہفتے کے روز ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے پر خوش ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے حملوں کی عبرانی کیلنڈر کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایرانی حملے کا جواب دیں گے اور ہفتہ کو ہم نے حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حملہ بالکل درست اور طاقتور تھا، جس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد رد عمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کا تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔