رائے ونڈ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز جمعرات کی شام سے ہوگا

لاہور : رائے ونڈ میں عالمی تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل جمعرات بعد نماز عصر شروع ہوگا، اختتامی دعا اتوار کی صبح ہوگی۔

اجتماع کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، غیر ملکی مہمانوں کیلئے الگ سے حلقہ بیرون قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

کراچی اور کوئٹہ سے بسوں، گاڑیوں اور ٹرینوں کے ذریعے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سے بھی ہزاروں کی تعداد میں قافلے پنڈال پہنچنا شروع ہوگئے۔

ریلوے اسٹیشن پر استقبالہ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرکے ان کی ریفریشمنٹ اور گاڑیوں کے ذریعے پنڈا ل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشن پر مقامی احباب کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں نماز، وضو کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

تمام وفاقی اور صوبائی محکموں نے انتظامات مکمل کرلیے، گاڑیوں کیلئے مختلف مقامات پروسیع پارکنگ اسٹینڈ قائم کردیے گئے۔ کل نماز عصر کے بعد شروع ہونے والا اجتماع اتوار کی صبح خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔