’بانی پی ٹی آئی کو 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے‘

علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا ہے کہ انہیں 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی نے بتایا ہے کہ انہیں 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ ٹھیک ہے سب سے پہلے ناحق قیدیوں کو رہا کیا جائے، لیکن وہ رہا کیا کرتے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کی میری کال فائنل ہے اور یہ تاریخ آپ سب کیلیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تب تک بیٹھنا ہے، جب تک تمام قیدی رہا نہ کر دیے جائیں۔ انہوں نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو بھی گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں بانی پی ٹی آئی بھی شامل ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ڈھائی سال سے سن رہے ہیں کہ عمران خان ڈیل کر رہے ہیں۔ وہ تو ڈیڑھ سال سے جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جھوٹے کیسز آہستہ آہستہ دم توڑ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ کل توشہ خانہ ٹو میں میرٹ پر ضمانت ہوئی تو کہا گیا کہ عمران خان رہا ہو جائیں گے، لیکن ہمیں ان کی بات پر یقین نہ تھا اور ہمارا یہ خدشہ درست ثابت ہوا جب سارے کیسز ختم ہو گئے تو کل رات ایک مزاحیہ کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی گئی اور جج نے آج اس نئے مقدمے میں بانی کا پانچ دن کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔