بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 3 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے 3 اضلاع میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن، ظریف عرف شاہجہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشتگرد ہلاک ہوا۔

رجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز کیساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کا امن، ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔