کراچی کے شہری کو قتل کرنے کی سپاری کس نے دی ؟ گرفتار ٹارگٹ کلرز کے اہم انکشافات

کراچی : انچولی میں ابوہاشم نامی شہری کی ہدف بنا کر قتل کرنے والے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے 50 ہزار میں ایرانی تنظیم سے سپاری لے کر ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں موجود دہشت گرد تنظیم کی ایک مرتبہ پھر کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزمان13نومبرکوانچولی میں شہری کےقتل میں ملوث ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ٹارگٹ کلرزکاتعلق ہمسائےملک کی کالعدم تنظیم سےہے اور بیرون ملک کی انٹرنیشنل لائن سے ٹارگٹ کلنگ کےاحکامات ملتے تھے۔

ملزمان نے انچولی میں ابوہاشم نامی شخص کوقتل کرنےکااعتراف بھی کیا، کالعدم تنظیم زینبیون کے ٹارگٹ کلرز کو واردات کیلئے 50 ہزار دیےگئے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کے نام منظر عباس، آصف اور منور ہیں۔

گرفتار ملزم منظرعباس نے اے آر وائی نیوز کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلے کاشف سے رابطے میں تھا، کاشف نے ریکی کی وہ پہلے سے ہوٹل پر بھی موجود تھا، ایران میں علی امام سے رابطے میں تھا اور ٹارگٹ کلنگ کے 50 ہزار روپے میں سپاری لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔