حزب اللہ کا اسرائیل کے عسکری ٹھکانوں پر کامیاب حملے کا دعویٰ

حزب اللہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے 3 فوجی اڈوں، صفد شہر اور اسرائیل کے شمال میں دو بستیوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے کامیابی سے ٹارگٹ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہائفہ شہر کے شمال مغرب میں لبنان کی سرحد سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسرائیلی فوج کے استیلا مارس بحری اڈے اور اسرائیلی فضائیہ کے ہائفہ ٹیکنیکل بیس کو متعدد میزائلوں سے کامیابی سے ٹارگٹ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عقہ شہر کے شمال میں واقع شیراگا ملٹری بیس اور گولانی بریگیڈ کے کمانڈ سینٹر کو بھی میزائلوں اور کامی کاز ڈراونزسے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

شمالی اسرائیل میں واقع شہر صفد اور دو بستیوں کو متعدد میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا جبکہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کے دو مقامات کو ہدف بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لبنان کے جنوب میں واقع سیبن قصبے میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لبنان کے جنوب میں واقع قصبوں خیام اور شیما میں اسرائیلی فوج کے دو ”مرکاوا” قسم کے ٹینکوں کو میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا، جس سے اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائیلی جنگی طیاروں کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں لبنان کی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔