کھجور سے تیار کردہ پہلا سافٹ ڈرنک ’میلاف کولا‘ متعارف

نت نئے ذائقوں اور سافٹ ڈرنک کے دلدادہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ دنیا میں کھجور سے تیار پہلا سافٹ ڈرنگ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کھجور انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ سافٹ ڈرنک کو انسانی صحت کے لیے مضر کہا جاتا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں اب ایک ایسا سافٹ ڈرنک متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے دنیا کی کوئی زبان پہلے آشنا نہیں تھی۔

الاقتصادیہ اخبار کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیتی کمپنی ’تراث المدینہ‘ نے کھجور سے تیار کردہ مشروب ’میلاف کولا‘ لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری کھجور میلے میں اس نئے مشروب کو پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر وزارعت عبدالرحمن الفضلی اور کمپنی کے سی ای او بندر القحطانی بھی موجود تھے۔

کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھجور سے متعلق دیگر مصنوعات بھی جلد ہی مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی جن کا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔

کمپنی کچھ عرصے سے کھجور سے بنائی جانے والی مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ ’میلاف کولا‘ پروڈکٹ کی تیاری میں انٹرنیشنل فوڈ سٹینڈرڈز کے تمام نکات کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس میں اہم ترین عنصر اس کے اجزا کی افادیت اور ذائقہ ہے جو صارفین کو یقینی طور پر پسند آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔